مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ پریس کلب کے صدر اور کابینہ کو مبارکباد

مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ پریس کلب کے صدر اور کابینہ کو مبارکباد

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ پریس کلب کے نومنتخب صدر محمد یاسین قریشی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اور نومنتخب کابینہ پریس کلب کے تشخص کو بلند کرنے صحافتی برادری کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ پریس کلب کے نومنتخب صدر محمد یاسین قریشی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے محمد یاسین قریشی، جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرام اور دیگر عہدیداروں کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہمیں اس بات کا بھرپور ادراک ہے کہ موجودہ دور میں میڈیا سے وابستہ افراد مسائل کا شکار ہیں ۔ ملک بھر میں کارکن صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ایسے حالات میں ڈیرہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی ذمہ داری میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ متحدہ مجلس عمل آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔ملک بھر میں صحافیوں کو جب بھی مسائل کا سامنا ہوا ہم نے ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ڈیرہ پریس کلب کی فلاح و بہبود کے لئے بھی جمعیت علما ء اسلام کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور مستقبل میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان کی صحافی برادری کو ہمارا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔ ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یاسین قریشی نے اپنے اور نومنتخب عہدیداروں کے لیے مولانا فضل الرحمان کے کلمات اور جذبات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈیرہ پریس کلب غیر جانبدارانہ صحافت کے فروغ، ڈیرہ اسماعیل خان کی اجتماعی ترقی اور صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ان کے مسائل کے حل کیلئے انشا اللہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...