قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز لندن روانہ ہو گئے

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز لندن روانہ ہو گئے
قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز لندن روانہ ہو گئے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف لندن روانہ ہو گئے، وہ براستہ دوحا لندن جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف قطرایئرویز کی پرواز 629 کے ذریعہ لندن روانہ ہوگئے ۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کو بیرون ملک روانگی سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

حمزہ شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پرعدالت نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہبازکے وکیل اعظم نذیرتارڑ نے یقین دہائی کرائی تھی کہ ان کے موکل 10 دنوں میں واپس پاکستان آجائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...