مودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے‘ مشعال ملک

مودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے‘ مشعال ملک
مودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے‘ مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں تمام حریت قیادت کونظربند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیرپرمشعال ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ لوگ گھروں میں بند، مقبوضہ کشمیر میں سانپ سونگھ گیا ہے، مقبوضہ وادی میں تمام حریت قیادت کونظربند کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق اورجمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے، بھارت ہمارا خون اور پانی چوس رہا ہے۔مشعال ملک نے مزید کہا کہ نریندر مودی کشمیرمیں ہائیڈروپاورپراجیکٹ لانچ کرنے آرہا ہے،بھارت آزادی کے حق کے ساتھ قدرتی وسائل بھی لوٹ رہا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج ہڑتال کی جائے گی، کشمیری عوام سیاہ جھنڈوں سے مودی کا استقبال کریں گے۔
واضح رہے کہ نریندر مودی کا دور حکومت کشمیریوں کے لیے مظالم کا دور رہا ہے جس دوران معصوموں کا لہو بے دریغ بہایا گیا۔