کراچی: مبینہ پولیس تشدد سےملزم ہلاک، ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج

کراچی: مبینہ پولیس تشدد سےملزم ہلاک، ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج
کراچی: مبینہ پولیس تشدد سےملزم ہلاک، ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے تیموریہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم ہلاک ہو گیا جس پر تحریک انصاف کے کار کنوں اور لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔ بعد ازاں ایس ایچ او تیموریہ اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایک اور ملزم پولیس تشدد سے زندگی ہار گیا، کراچی کے تیموریہ تھانے میں واقعہ پیش آیا، ملزم بلال کو پولیس نے دو روز قبل ٹانگ پر گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، لاک اپ میں تشدد کیا گیا تو وہ جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کیخلاف تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان نے لواحقین کے ساتھ احتجاج کیا جس پر ایس ایچ او تیموریہ اور ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ مقابلے میں ملزم اگر شدید زخمی تھا تو اسے ہسپتال میں داخل کرنے کی بجائے تھانے منتقل کیوں کیا گیا، معاملے کی انکوائری کرکے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...