دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے ہوں گے

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے ہوں گے
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے ہوں گے

  


جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ڈوپلیسی کی جگہ ڈیود ملر کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی فٹ ہوگئے ہیں اور ممکنہ طور پر آج کے میچ میں پاکستان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی کی صورت میں ممکنہ طور پر حسین طلعت کو ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کو3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

مزید : اہم خبریں /کھیل


loading...