لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں گلے پر ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں گلے پر ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی
لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں گلے پر ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں گلے پر ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری ہے،پولیس روایتی سستی کے باعث پتنگ بازی روکنے میںمکمل ناکام ہے۔لاہور کے علاقے فیکٹری ایریامیں قاتل ڈورنے 2 شہریوں کوزخمی کردیا ۔زخمیوں میں 35 سالہ ماجد اور فقیرحسین شامل ہیں۔دونوں افرادگلے پرڈورپھرنے سے زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...