وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی لندن روانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی لندن روانہ ہو گئے،وزیرخارجہ یوم یکجہتی کشمیرسے متعلق تقریبات میں شرکت اوربرطانوی پارلیمنٹ میں انٹرنیشنل کشمیرکانفرنس سے خطاب کریں گے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرہماری خارجہ پالیسی کااہم ستون ہے،مقبوضہ کشمیرسے متعلق پاکستان کاموقف واضح اوردوٹوک ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیرپریواین اوربرطانوی پارلیمانی گروپ کی رپورٹس آچکی ہیں اوران میں پاکستانی موقف کی تائیدکی گئی ہے۔