”پہلے شادی کریں گے یا وزیراعظم بننے کے بعد ؟“ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے ایسا جواب دیدیا تمام رپورٹرز ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے

”پہلے شادی کریں گے یا وزیراعظم بننے کے بعد ؟“ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو ...
”پہلے شادی کریں گے یا وزیراعظم بننے کے بعد ؟“ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے ایسا جواب دیدیا تمام رپورٹرز ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ابھی کنوارے ہیں اس لیے ان کی شادی کا سوال کبھی کبھی کسی کی جانب سے اٹھا ہی دیا جاتاہے لیکن اس مرتبہ صحافی نے یہ سوال کیا تو آگے سے بلاول نے ایسا جواب دیدیا کہ پریس کانفرنس میں بیٹھے تمام صحافی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک صحافی نے بلاول سے سوال کیا کہ ” آپ وزیراعظم بننے کے بعد شادی کریں گے یا پہلے “ جس پر بلاول نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ ’ اس پر تفصیلی اور سٹریٹیجک میٹنگز ہو رہی ہیں اور اس کیلئے درست وقت کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں کہ الیکشن سے پہلے ، الیکشن کے بعد ، الیکشن مہم کے دوران یا الیکشن مہم سے پہلے شادی کریں ، ہم کیا ایک شادی کریں یا چار صوبے ہیں تو ہر صوبے سے ایک بیوی ہونی چاہیے اور اس کا الیکشن پر کیا اثر ہو گا ؟ ۔ بلاو ل کا کہناتھا کہ جب ہمار ی رپورٹ مکمل ہو جائے گی تو آپ کے ساتھ پیش کروں گا ۔“

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -