ترقی اورخوشحالی آئندہ 2 سالوں میں واضح ہوگی ‘خسروبختیار

ترقی اورخوشحالی آئندہ 2 سالوں میں واضح ہوگی ‘خسروبختیار
ترقی اورخوشحالی آئندہ 2 سالوں میں واضح ہوگی ‘خسروبختیار

  


خان پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیارنے کہا ہے کہ ملک کا ڈھانچہ گزشتہ حکومتیں کھوکھلا کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق خان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیارنے بتایا کہ حکومت نے چین سے مزید 3 معاہدے کیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتی ترقی ، زرعی تعاون اور سماجی معاشرتی ترقی کے معاہدے اس میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پرپل اورسڑکیں اسی سال مکمل ہوں گی۔مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ ملک کا ڈھانچہ گزشتہ حکومتیں کھوکھلا کرگئیں، ترقی اورخوشحالی آئندہ 2 سالوں میں واضح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شمالی جنوبی سڑکوں کووسعت دی جائے گی، رحیم یار خان میں پاورپراجیکٹ اور پانی کے ذخائربنائیں گے۔ وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کے لیے تعداد پوری کررہے ہیں، صوبہ جنوبی پنجاب صوبہ کا سیکرٹریٹ جون سے قبل بنائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان


loading...