کراچی میں 26 سال بعد میرا تھن کا اہتمام

کراچی میں 26 سال بعد میرا تھن کا اہتمام
کراچی میں 26 سال بعد میرا تھن کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں 26 سال بعد میرا تھن کا انعقاد کیا گیا۔ جو معین خان اکیڈمی سے شروع ہوئی اور دس کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اسی مقام پر ختم ہو گئی۔
کراچی میں 26 سال بعد ہونے والی سٹی میرا تھن میں کرکٹ، ہاکی، فٹبال، اسکوائش سمیت کھیلوں کے ممتاز کھلاڑیوں نے شرکت کی جب کہ فن و آرٹ کی دنیا کی ممتاز شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
میرا تھن کے لیے ویب سائٹ اور وٹس اپ نمبرز کے ذریعے ریس میں حصہ لینے والے شرکا کی رجسٹریشن کی گئی جب کہ میرا تھن سے قبل بھی معین خان اکیڈمی کے سامنے بھی ڈیسک لگا کر ریس میں حصہ لینے والوں کی رجسٹریشن کی گئی۔
کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کراچی کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں میراتھن میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میراتھن کے ذریعے دنیا کو شہر میں امن و امان کا مثبت پیغام جائے گا جب کہ کھیلوں کے فروغ اور عالمی مقابلوں کی بحالی میں مدد بھی ملے گی۔