فضل الرحمان پیسہ کھانے کیلئے چیئرمین کشمیرکمیٹی بنتے رہے،علی امین گنڈاپورکا الزام

فضل الرحمان پیسہ کھانے کیلئے چیئرمین کشمیرکمیٹی بنتے رہے،علی امین ...
فضل الرحمان پیسہ کھانے کیلئے چیئرمین کشمیرکمیٹی بنتے رہے،علی امین گنڈاپورکا الزام

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرکشمیر امورعلی امین گنڈاپورنے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پیسہ کھانے کیلئے چیئرمین کشمیرکمیٹی بنتے رہے ہیں ،امیر جے یو آئی (ف)نے ہمیشہ شہیدوں کے خون پرپیسا بنایا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کشمیرفنڈکاپیسا ہڑپ کرنے پرفضل الرحمان کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں، ہوسکتاہے فضل الرحمان جیل میں قیدنوازشریف کےساتھ ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت مودی سرکارسے تعلقات بنانے میں لگی رہی ہے ،ان کا کہناتھا کہ کشمیرکے معاملے پردیگرملکوں کوآگاہ کریں گے،فلم بنارہے ہیں دنیا کوکشمیر میں بھارتی مظالم کاچہرہ دکھائیں گے،انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام سے حکومت پاکستان کی دشمنی نہیں ،بھارت سے مذاکرات کی بات کی تاکہ دنیاکوبتایاجائے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...