راولپنڈی کی حوالات میں دو پولیس والوں کی چائے والے لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی کی حوالات میں دوپولیس اہلکاروں کیخلاف چائے والے لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 17 سالہ چائے والے لڑکے نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق خورشید خواجہ کی عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں اس نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ یکم فروری کو بخشی خانہ میں چائے کے کپ لینے گیا تھااور وہاں پر موجود و پولیس اہلکار جن کے نام قاضی حیدر اور رحیم ہیں ، نے اسے حوالات میں بند کر دیا اور کپڑے اتار دیئے ۔
تاہم بچہ کسی طرح سے حوالات سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا لیکن پولیس اہلکاروں نے اسے اس واقعہ کے بارے میں کسی کو بھی بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ بچے کی شکایت پر عدالت کے جج نے فوری طور پر ریپ کی کوشش کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔