نوازشریف سروسز ہسپتال میں زیرعلاج،خالی پیٹ مختلف ٹیسٹ کئے گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی روم میں زیر علاج ہیں جہاں میڈیکل بورڈ کی سفارش سابق وزیراعظم کے آج صبح خالی پیٹ ٹیسٹ کئے گئے ۔
میڈیکل رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی روم میں زیر علاج ہیں،محکمہ داخلہ کا چھ رکنی میڈیکل بورڈنوازشریف کے علاج پر مامورہے،میڈیکل بورڈ کے سربراہ پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز ہیں ،دیگر ارکان میں پروفیسر ساجد نثار،پروفیسر کامران ،پروفیسر خدیجہ پروفیسر سلیم شامل ہیں ۔
میڈیکل بورڈ کی سفارش گزشتہ روز شوگر بلڈپریشر ٹیسٹ کئے گئے جبکہ نوازشریف کے آج صبح بھی خالی پیٹ بھی ٹیسٹ کئے گئے ۔