نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ مالک مکان کیلئے کتنا عرصہ مکان میں رہنا لازم ہوگا؟ ایس او پیز سامنے آگئے

نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ مالک مکان کیلئے کتنا عرصہ مکان میں رہنا لازم ...
نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ مالک مکان کیلئے کتنا عرصہ مکان میں رہنا لازم ہوگا؟ ایس او پیز سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت جس کے نام مکان کا قرعہ نکلے گا، وہی اس میں رہیگا۔ قرعہ اندازی میں کامیاب الاٹیوں کی مکان میں رہائش اور فروخت کے ایس او پیز تیار کر لئے گئے۔پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی نے نئے حکم نامے کی منظوری دے دی۔ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے مکانوں کو کرایہ پر نہیں دیا جا سکے گا کرایہ داری عمل کو روکنے کیلئے نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی میں ڈائریکٹوریٹ تشکیل دیا جائے گا۔

قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالوں کو گھروں کی فروخت کی بھی مشروط اجازت دے دی گئی ،مکان حاصل کرنیوالوں کیلئے پانچ سال تک گھر میں رہائش رکھنا لازم ہوگا،پانچ سال بعد نیا پاکستان کے مکانوں کو فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایس او پیز کے اطلاق کا آغاز لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد میں بننے والے گھروں سے کیا جائے گا۔