نیلم جہلم پاور ہاوس سے بھی بجلی کی فراہمی شروع ،قوم کیلئے بڑی خوشخبری

نیلم جہلم پاور ہاوس سے بھی بجلی کی فراہمی شروع ،قوم کیلئے بڑی خوشخبری
نیلم جہلم پاور ہاوس سے بھی بجلی کی فراہمی شروع ،قوم کیلئے بڑی خوشخبری

  


لاہور (ویب ڈیسک ) تفصیلی انسپکشن مکمل ہونے کے بعد نیلم جہلم پاور ہائوس سے بجلی کی پیداوار شیڈول کے مطابق گزشتہ روز دوبارہ شروع ہوگئی۔ پراجیکٹ کا ایک پیداواری یونٹ چلایا جارہا ہے اور 242میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

منصوبے کے چاروں پیداواری یونٹ کو چلانے کیلئے تقریباً 280کیوبک پانی کی ضرورت ہے ، جو مارچ ،اپریل سے دستیاب ہوگا۔ پانی کی دستیابی پر نیلم جہلم پراجیکٹ اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز اپریل 2018 میں ہواتھااور تعمیراتی معاہدے کے تحت اسے 5جنوری سے 29روز کیلئے تفصیلی انسپکشن کیلئے بند کیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...