یہ شہری کس کی قبر پر احتجاجاً فاتحہ خوانی کررہے ہیں؟ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل

یہ شہری کس کی قبر پر احتجاجاً فاتحہ خوانی کررہے ہیں؟ جان کر آپ کیلئے بھی ...
یہ شہری کس کی قبر پر احتجاجاً فاتحہ خوانی کررہے ہیں؟ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) قصور کی شہریوں کا گیس کی عدم فراہمی پر انوکھا احتجاج ،سڑک کے دوران قبر بنا کر گھریلو برتن دفن کر کہ فاتحہ خوانی بھی کی۔موجودہ حالات میں یہ قبر حکمرانوں کی نااہلی کی عکاسی کرتی ہے شہریوں کی ہاتھ اٹھا کر بددعائیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق رکن پورہ،بستی چراغشاہ ،بھسر پورہ،بستی ونیکاں اور بستی صابری سمیت شہر کے مغربی حصے کو گیس کی عدم فراہمی پر بستی چراغشاہ کے رشید احمد بھٹی ، محمد شفیق،محمد ظہیر،محمد صدیق ،علی اکبر نقشبندی و دیگر نے روڈ کے درمیان ایک قبر بنا کر اس میں گھریلو برتن دفن کئے اورقبر کے اوپر گیس کی عدم فراہمی کا کتبہ بھی لگایا۔ کتبہ لگانے کے بعدشہریوں نے قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی اور اللہ تعالی کے حضور گڑگڑاکر حکومت کی بہتری کیلئے دعا ئیں کی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت آئی ہے ہم عذاب میں پھنس گئے ہیں ہر سہولت کی قلت ہمیں اس بات کی نشاندہی ہے کہ اللہ کا عذاب اس حکومت کے ذریعے ہم پر آچکا ہے۔