ورلڈ کپ میں کپتان کون ہو گا ؟ صحافی کے سوال پر سرفراز احمد نے کیا جواب دیا ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

ورلڈ کپ میں کپتان کون ہو گا ؟ صحافی کے سوال پر سرفراز احمد نے کیا جواب دیا ؟ ...
ورلڈ کپ میں کپتان کون ہو گا ؟ صحافی کے سوال پر سرفراز احمد نے کیا جواب دیا ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کی کپتانی کے لیے مجھے پہلے بھی گرین سگنل تھا، اور امید ہے کہ آگے بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پی سی بی نے ہی کرنا ہے اللہ نے چاہا تو ورلڈ کپ میں ضرور کپتان ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے، وکٹ کے پیچھے بولنا عادت ہے اورعادت تبدیل نہیں کرسکتا۔آئندہ میچز میں شعیب ملک کو ہی کپتان برقرار دکھنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کپتان کوئی بھی ہو، پاکستان کے لیے کھیلتے رہیں گے، ٹیم کو سپورٹ کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا معاملے پر سپورٹ کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محنت کررہا ہوں، موقع ملا تو بہتر کارکردگی دکھاو¿ں گا اور کوشش کروں گا کہ جو غلطیاں ہوئیں وہ آئندہ نہ ہوں۔ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جوٹیم کے لیے بہترین ہوگا وہ ورلڈ کپ کھیلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام لڑکے بہت اچھے ہیں، ایک دوسرے کوسپورٹ کرتے ہیں۔ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

مزید : کھیل


loading...