نوازشریف کی بیماری سیاسی ،بلاول بھٹو سیاسی نابالغ ہے،شیخ رشید

نوازشریف کی بیماری سیاسی ،بلاول بھٹو سیاسی نابالغ ہے،شیخ رشید
نوازشریف کی بیماری سیاسی ،بلاول بھٹو سیاسی نابالغ ہے،شیخ رشید

  


اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا کہ نوازشریف کی بیماری سیاسی ہے اور وہ علاج بیرون ملک چاہتے ہیں ، ان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹوسیاسی نابالغ ہے۔

اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ عمران خان کا واضح پیغام ہے ڈیل نہ ڈھیل ہو گی ، نوازشریف کی بیماری سیاسی ہے اور وہ علاج بیرون ملک چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میاں برادران جب بھی اسیر ہوتے انہیں ایسی سیاسی بیماریاںلاحق ہوجاتی ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہناتھا کہ بلاول بھٹوسیاسی نابالغ ہے۔ آصف زراری ،بلاول بھٹو سے ناجانے کیا کیا کام لینا چاہتے ہیں۔

وزیرریلوے کے اوکاڑہ پہنچنے پر برطرف ریلوے ملازمین نے سٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے بحالی کا مطالبہ کیا،سٹیشن پر دھکم پیل پر شیخ رشید ناراض ہو کر بات سنے بغیر روانہ ہو گئے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /اوکاڑہ


loading...