سروسز ہسپتال آمد پر نوازشریف کو پولیس اہلکار کا سیلیوٹ ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

سروسز ہسپتال آمد پر نوازشریف کو پولیس اہلکار کا سیلیوٹ ، ویڈیو نے سوشل میڈیا ...
سروسز ہسپتال آمد پر نوازشریف کو پولیس اہلکار کا سیلیوٹ ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف ناساز طبیعت کے باعث لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں گزشتہ شام کو منتقل کیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی آمد کا پتا چلتے ہی بڑی تعداد میں میڈیا نمائندگان ہسپتال کے باہر پہنچ گئے جبکہ میڈیا کا رش دیکھنے کے بعد لوگوں کو بھی معلوم ہوا کہ نوازشریف ہسپتال آ رہے ہیں جس کے باعث جیل روڈ پر عوام کا بھی بڑا رش لگ گیا ۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ نوازشریف کی گاڑی سروسز ہسپتال کے اندر داخل ہو رہی ہے اور اس کے رکتے ہی اس میں سے نوازشریف اترتے ہیں اور ان کے اردگرد سیکیورٹی اہلکار گھیرا بنا لیتے ہیں ۔

اتنی دیر میں کچھ پولیس اہلکار دوڑے ہوئے آتے ہیں اور نوازشریف کو ریسیو کرتے ہیں اور ساتھ ہی ان میں سے ایک پولیس اہلکار انہیں دیکھ کر سیلیوٹ کر تاہے ۔

وہاں کھڑے ایک نوجوان نے ان لمحوں کی ویڈیو بنا لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جس کے بعد یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو تی جارہی ہے اور ن لیگیوں کی جانب سے بے حد خوشی اظہار کیا جارہاہے ۔

یاد رہے کہ لاہور کے سروسز اسپتال کے نیو اوپی ڈی وارڈ میں نواز شریف کے کئی ٹیسٹ ہوئے جن میں بلڈ اور یورین ٹیسٹ ، ریڈیالوجی، الٹرا ساونڈ اور سی ٹی اسکین بھی شامل تھا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے 30 جنوری کو 2 گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔.

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی


loading...