ملکی مسائل پر قابو پانا حکومت کے بس کی بات نہیں،آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے، مریم اورنگزیب

ملکی مسائل پر قابو پانا حکومت کے بس کی بات نہیں،آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے، ...
ملکی مسائل پر قابو پانا حکومت کے بس کی بات نہیں،آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے، مریم اورنگزیب

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل پرقابوپاناآپ کی حکومت کے بس کی بات نہیں، آل پارٹی کانفرنس بلالیں،ہم آپ کی مددکریں گے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان،اسحاق ڈار،شاہدخاقان،احسن اقبال سے مشورہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے ٹویٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کچھ اپنی حکومت کے عوام پرمظالم اورعذاب پربھی ٹویٹ کریں،کدھرہے معاشی پالیسی اورمعاشی وژن،ان کا کہناتھا کہ صورتحال ٹویٹ کرکے ٹھیک نہیں ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل پرقابوپاناآپ کی حکومت کے بس کی بات نہیں، آل پارٹی کانفرنس بلالیں،ہم آپ کی مددکریں گے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان،اسحاق ڈار،شاہدخاقان،احسن اقبال سے مشورہ لیں۔ملکی مفاد میں انا اور تکبر کو پس پشت ڈال دینا چاہئے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہناتھا کہ حکومت کی نااہلی اورناتجربہ کاری کی وجہ سے عوام مایوسی کاشکارہیں،وزیراعظم پارلیمانی اجلاس بلائیں،شہبازشریف سے نہ ڈریں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...