ایک عرصے بعد مریم نواز کی تازہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی 

ایک عرصے بعد مریم نواز کی تازہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی 

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازوالد نوازشریف کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئیں جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے باہر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور جب مریم نواز شریف ہسپتال پہنچیں تو کارکنان نے نعرے لگا کر استقبال کیا ، مریم نواز جیسے ہی گاڑی سے نکلتی ہیں تو ایک شخص مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے سلام کرتا ہے جس پر مریم نواز مڑتی ہیں اور سلام کا جواب دے کر آگے نکل جاتی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف سروسز ہسپتال لاہورمیں زیرعلاج ہیں ،مریم نواز اپنے والد نوازشریف کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئی ہیں ، کیپٹن ریٹائرڈمحمدصفدراورجنید صفدربھی ان کےساتھ ہیں۔مریم نوازاپنے والدنوازشریف کےلئے کھانالےکرہسپتال پہنچی ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی


loading...