مریم نواز سروسز ہسپتال پہنچیں تو صحافیوں نے سوال کرنے کی کوشش کی لیکن مریم نواز نے کیا کیا ؟ ویڈیو سامنے آ گئی

مریم نواز سروسز ہسپتال پہنچیں تو صحافیوں نے سوال کرنے کی کوشش کی لیکن مریم ...
مریم نواز سروسز ہسپتال پہنچیں تو صحافیوں نے سوال کرنے کی کوشش کی لیکن مریم نواز نے کیا کیا ؟ ویڈیو سامنے آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم صفدر ملاقات کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئی ہیں جہاں کارکنوں نے ان کا بھر پور استقبال بھی کیا ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف ہسپتال پہنچیں اور گاڑی سے اتریں تو پولیس اہلکاروں نے انے اپنے حصار میں لے کر ہجوم سے نکالا اور ہسپتال میں لے گئے تاہم اس موقع پر ایک شخص کی جانب سے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے سلام کیا گیا جس کا انہوں نے رک کر جواب دیا اور آگے بڑھ گئیں ۔

مریم نواز کے ہسپتال داخلے پر صحافیوں نے ان سے گفتگو کرنے کی کوشش کی ، ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ ” آپ نوازشریف کے علاج کے حوالے آج کچھ گفتگو نہیں کریں گی ؟ جس پر مریم نواز نے جواب نہیں دیا اور وہ ہسپتال میں داخل ہو گئیں ۔“یاد رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف کو علاج کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

مزید : قومی


loading...