شادی کے چند منٹ بعد شوہر نے کویتی بیگم کو کیا کہہ کر پکار دیا کہ موقع پر ہی طلاق ہوگئی

شادی کے چند منٹ بعد شوہر نے کویتی بیگم کو کیا کہہ کر پکار دیا کہ موقع پر ہی ...
شادی کے چند منٹ بعد شوہر نے کویتی بیگم کو کیا کہہ کر پکار دیا کہ موقع پر ہی طلاق ہوگئی

  


کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں ایک مرد اور عورت نے عدالت میں شادی کی لیکن عدالت سے باہر نکلتے ہی آدمی نے اپنی نئی نویلی دلہن کو ایک ایسا لفظ بول دیا کہ وہیں ان کی طلاق ہو گئی۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق دولہا دلہن اپنے اپنی شادی کی دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد باہر نکل رہے تھے کہ دلہن فرش پر پھسل کر گر گئی۔ اس پر دولہا نے اسے سہارا دے کر اٹھانے کی بجائے ”احمق“ کہہ دیا جس پر دلہن آگ بگولہ ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق دلہن نے شوہر کے اس روئیے پر دلبرداشتہ ہو کر وہیں طلاق کا مطالبہ کر دیا اور یوں دونوں عدالت میں شادی کرنے پہنچے تھے اور طلاق یافتہ ہو کر باہر نکلے۔ سوشل میڈیا جب یہ خبر آئی تو لوگوں کی طرف سے اس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ اکثریت دولہا کو غلط قرار دے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دلہن کا پھسل جانا کوئی بڑی بات نہیں تھی، دولہا کو اسے احمق کہنے کی بجائے سہارا دینا چاہیے تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالیہ نامی لڑکی کا کہنا تھا کہ ”مضبوط خاتون، اگر میرے ساتھ ایسا ہوتا تو میں بھی یہی کرتی۔“ کویتی صارفین اسے کویت کی مختصر ترین شادی قرار دے رہے ہیں جو چند منٹ بعد ہی طلاق پر منتج ہوئی۔

مزید : عرب دنیا


loading...