مریم نواز والد سے ملنے کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئیں لیکن کیپٹن صفدر کہاں پر ہیں؟ پتا چل گیا

مریم نواز والد سے ملنے کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئیں لیکن کیپٹن صفدر کہاں پر ...
مریم نواز والد سے ملنے کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئیں لیکن کیپٹن صفدر کہاں پر ہیں؟ پتا چل گیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازاپنے والد نوازشریف کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اپنے والدکی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچیں تو ان کے خاوند کیپٹن (ر)صفدرگاڑی چلا رہے تھے اور مریم نواز بھی ان کے ہمراہ اگلی نشست پر بیٹھی تھیں ،اس موقع پر جنید صفدربھی اپنے والدین کے ہمراہ تھے۔مریم نواز سابق وزیراعظم کیلئے گھر سے پرہیزی کھانے بھی تیار کرکے لائیں،ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ہسپتال کے باہر موجود تھی، مریم نواز کی آمد پر کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز ہسپتال لاہورمیں زیرعلاج ہیں ،انہیں گزشتہ روزکوٹ لکھپت جیل سے سروسز  ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...