آج کل مردوں میں بڑھتے ہوئے بانجھ پن کی بڑی وجہ سامنے آگئی

آج کل مردوں میں بڑھتے ہوئے بانجھ پن کی بڑی وجہ سامنے آگئی
آج کل مردوں میں بڑھتے ہوئے بانجھ پن کی بڑی وجہ سامنے آگئی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسی تحقیقات کے مطابق مردوں کے سپرمز کی پیداوار اور ان کا معیار کم ہوتے ہوئے ریکارڈ حد تک گر چکا ہے جس سے مردوں میں بانجھ پن کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اب سائنسدانوں نے اس صورتحال کی وجہ بتا دی ہے۔ دی مرر کے مطابق برطانیہ کے امپیرئیل کالج ہیلتھ کیئر ٹرسٹ کے سائنسدانوں نے جدیدتحقیق میں بتایا ہے کہ مردوں میں بانجھ پن کی شرح بڑھنے کی وجہ آج کل کا جدید لائف سٹائل ہے جو مردوں کے سپرمز پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ “

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ جوناتھن رمسے کا کہنا تھا کہ ”مردوں کے بانجھ ہونے کی چند بڑی وجوہات میں سگریٹ نوشی، موٹاپا، جنسی عمل میں رغبت کھو دینا، شراب اور دیگر منشیات کی لت وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام عوامل کو دیکھا جائے تو ان میں سے بیشتر کا تعلق آج کے جدید طرزعمل سے جوڑا جا سکتا ہے۔ اگر مرد سگریٹ نوشی ترک کر دیں، اپنا موٹاپا کم کرنے پر توجہ دیں، شریک حیات کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ خلوت کے لمحات گزاریں، شراب نوشی وغیرہ ترک کر دیں اورگرم پانی سے نہانا کم کرکے اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنا شروع کر دیں تو ان کے سپرمز کا معیار بہت بہتر ہو سکتا ہے۔ “

مزید : تعلیم و صحت


loading...