شیخ رشید نے فریٹ ٹرین پر کراچی کا سفر شروع کر دیا لیکن جب وہ چھانگا مانگا پہنچے تو کیا ہوا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

شیخ رشید نے فریٹ ٹرین پر کراچی کا سفر شروع کر دیا لیکن جب وہ چھانگا مانگا ...
شیخ رشید نے فریٹ ٹرین پر کراچی کا سفر شروع کر دیا لیکن جب وہ چھانگا مانگا پہنچے تو کیا ہوا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے فریٹ ٹرین پر کراچی کا سفر شروع کر دیاہے اور راست میں آنے والے ریلوے سٹیشنوں پر بڑی تعداد میں عوام ان کا استقبال کر رہے ہیں اور کارکردگی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں تاہم جب وہ چھانگا مانگا پہنچے تو ایسا کام ہو گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید فریٹ ٹرین پر چانگا مانگا پہنچے تو سٹیشن پر عوام کی بڑی تعداد میں موجود تھی جہاں پر لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر شیخ رشید کے بھائی شیخ شفیق ، شیخ علیم نے کھانا اور مشروبات سیلون سٹاف کے حوالے کیا ۔

اس موقع پر موجود لوگوں نے شیخ رشید سے ٹرین سے اتر کر مطالبات سننے کا اصرار کیا لیکن انہوں نے دروازہ بند کر لیا اور ٹرین کے چلنے کا وقت ہو گیا تاہم ہجوم بہت زیادہ ہونے کے باعث شیخ رشید اپنے بھائی سے بھی نہ مل پائے ۔

مزید : قومی


loading...