صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری لائیں گے، نئی پالیسی میں قبائلی اضلاع بھی شامل ہیں:وزیر صحت خیبرپختونخوا

صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری لائیں گے، نئی پالیسی میں قبائلی اضلاع بھی ...
صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری لائیں گے، نئی پالیسی میں قبائلی اضلاع بھی شامل ہیں:وزیر صحت خیبرپختونخوا

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری لائیں گے، نئی صحت پالیسی میں قبائلی اضلاع بھی شامل ہیں، صحت کے تمام ادھورے منصوبوں کو رواں سال مکمل کریں گے، کوشش کریں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہا کہ صحت کی پالیسی میں قبائلی اضلاع بھی شامل ہیں، قبائلی اضلاع میں صحت کی شعبہ میں بہتری لائیں گے، موجودہ صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری لائیں گے اور ہیلتھ کیر کمیشن سمیت فاونڈیشن پر توجہ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی غذائیت پر توجہ دی جائے گی اور ہیلتھ پالیسی ایڈوائزری قائم کی گئی ہے جو 30 نمائندوں پر مشتمل ہے۔وزیر صحت کے پی کے نے کہا کہ صحت کے تمام ادھورے منصوبوں کو رواں سال مکمل کریں گے، کوشش کریں گے ، نئے منصوبوں کہ اجرا سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر کی پالیسی سے جان چھڑانی ہے اور کسی بھی تعیناتی سے متعلق مخصوص مدت کا تعین کریں گے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...