زمین پر بیٹھا یہ شخص ہیڈ ماسٹر ہے لیکن تھانے میں اس طرح کیوں بٹھایا گیا؟ جان کر آپ کو بھی پنجاب پولیس پر غصہ آئے گا

زمین پر بیٹھا یہ شخص ہیڈ ماسٹر ہے لیکن تھانے میں اس طرح کیوں بٹھایا گیا؟ جان ...
زمین پر بیٹھا یہ شخص ہیڈ ماسٹر ہے لیکن تھانے میں اس طرح کیوں بٹھایا گیا؟ جان کر آپ کو بھی پنجاب پولیس پر غصہ آئے گا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تصویر میں نظر آنے والا یہ قابل رحم حالت میں زمین پر بیٹھا ہوا شخص اشفاق احمد ہے جو گورنمنٹ پرائمری سکول احمد نگر ٹھوکر نیاز بیگ کا ہیڈ ماسٹر ہے جبکہ کرسی پر بیٹھا سب انسپکٹر یونس ٹھوکر نیاز بیگ چوکی کا انچارج ہے۔

پولیس دیدہ دلیری سے ہیڈماسٹر کے گھر گھسی کیونکہ ان کے گھر کی چھت پر پتنگ اڑ رہی تھی ۔ جس وقت پولیس نے چھاپہ مارا اس وقت گھر میں عزیزو اقارب موجود تھے جو اشفاق احمد کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے آئے تھے۔

پولیس کو اہل محلہ نے کہا کہ یہ شریف آدمی ہے جس پر پولیس نے گالیاں دینا شروع کردیں ، تین تھانوں کی پولیس بلالی گئی اور گھر میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پولیس ریڈ کے دوران اشفاق احمد کی بچی کو بھی تشدد کرکے زخمی کردیا گیا اور تمام اہلخانہ کو تھانے میں بند کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد پولیس سے زیادہ حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار تو اساتذہ کو سلیوٹ مارنے کا قانون بنانے والی تھی لیکن یہ سب کیا ہے۔ یہ فوٹو طمانچہ ہے اس تبدیلی حکومت کے منہ پر جس نے دعوے تو بہت کیے ہیں لیکن صورتحال اس تصویر میں صاف نظر آرہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...