شیخو پور ہ میں چارسالہ مغوی بچی زیادتی کے بعد قتل، پولیس بروقت کارروائی کی بجائے ٹامک ٹوئیاں مارتی رہی
شیخو پورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخو پورہ کہ علاقے قلعہ ستار شاہ میں ظلم کی نئی داستان رقم ، چار سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ، لاش کھیتوں سے بر آمد ، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ۔
دنیا نیوز کے مطابق شیخو پورہ کی تحصیل فیروز والہ کے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ قلعہ ستار شاہ میں گلفام نامی شخص اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ گزشتہ روز بھائی کے گھر آیا تھا، اس کی چار سالہ بچی گلی میں کھیلتے ہوئے شادی والے گھر چلی گئی اوراس کے بعد غائب ہوگئی جس پر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی ،پولیس بچی کی تلاش میں مصروف تھی کہ معصوم نورین کی لاش کھیتوں سے ملنے کی اطلاع ملی جس پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ لواحقین کے مطابق کہ بچی کل رات اغوا ہوئی جبکہ پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں گئی اور نتیجے میں بچی کو بیدردی سے قتل کردیا گیاہے ۔
تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیاجبکہ اصل حقائق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد منظر عام آئیں گے، پولیس نے شک کی بنیاد پر پانچ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔