پاکستانیوں کے پسندیدہ سفیر مارٹن کوبلرسخت سردی میں گنے کا جوس پینے پہنچ گئے

پاکستانیوں کے پسندیدہ سفیر مارٹن کوبلرسخت سردی میں گنے کا جوس پینے پہنچ گئے
پاکستانیوں کے پسندیدہ سفیر مارٹن کوبلرسخت سردی میں گنے کا جوس پینے پہنچ گئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی کے پاکستان میں تعینات سفیر مارٹن کوبلر پاکستانی ثقافت کے اتنے دلدادہ ہیں کہ ہر روز کچھ نہ کچھ نیا کام کرتے رہتے ہیں۔ جس انداز میں وہ پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں اسے دیکھ کر وہ جرمنی کے کم اور پاکستان کے سفیر زیادہ معلوم پڑتے ہیں۔

کچھ روز پہلے انہوں نے مارکیٹ سے پاکستانی ساختہ سائیکل خریدی تو اتوار کو انہوں نے اپنی سائیکل کو ٹرک آرٹ سے مزین کرلیا۔ مارٹن کوبلر کبھی کسی سڑک پر نکل پڑتے ہیں تو کبھی شیلٹر ہوم میں بے گھر افراد کے ساتھ بیٹھے کھانا کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اب انہوں نے پاکستان کے قومی مشروب کا ذائقہ بھی چکھ لیا ہے۔

مارٹن کوبلر سخت سردی کے موسم میں گنے کا رس فروخت کرنے والے ٹھیلے پر پہنچے اور پاکستان کے قومی مشروب سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے گنے کے رس کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار اردو میں ٹوئٹر پر کیا اور کہا ” سردیوں کی صبح میں گنے کا رس پینے کا کیا خوب مزہ آیا۔ میں نہیں جانتا تھا کہ یہ پاکستان کا قومی مشروب قرار دیا جا چکا ہے۔ یقیناً میٹھا اورذائقہ تھا“۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...