اجمل خان وزیر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات

اجمل خان وزیر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات
اجمل خان وزیر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کرتے ہوئےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل،وزیرستان اور ضم شدہ دیگراضلاع کے محنت کشوں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

اجمل خان  وزیر نے کہا کہبیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، زلفی بخاری نہایت جانفشانی سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں، زلفی بخاری کی کوششوں سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کئی مراعات کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس موقع پرزلفی بخاری نے نئے ضم شدہ اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے محنت کشوں کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا عظیم سرمایہ ہیں جبکہ مختلف ممالک نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع دینے کا یقین دلایا ہے۔اجمل وزیر نے اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو صوبہ خیبر پختونخوا میں عوامی بھلائی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق جاری مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریف کیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...