”اتنے چھوٹے دل کے لوگ نہیں“:فواد چودھری نے سلیوٹ سے متعلق سوال کرنیوالے کو لاجواب کردیا

”اتنے چھوٹے دل کے لوگ نہیں“:فواد چودھری نے سلیوٹ سے متعلق سوال کرنیوالے کو ...
”اتنے چھوٹے دل کے لوگ نہیں“:فواد چودھری نے سلیوٹ سے متعلق سوال کرنیوالے کو لاجواب کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ ہم اتنے چھوٹے دل کے لوگ نہیں کہ نواز شریف کو سلیوٹ کرنے والے پولیس اہلکار کیخلاف کارروائی کریں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے موقع پر فواد چودھری نے کہا کہ ہسپتال منتقلی کے موقع پر نواز شریف کو سلیوٹ کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوری ،اس موقع پر جب ایک صحافی نے وزیر اطلاعات سے سوال کیاکہ کیا نواز شریف کو سلیوٹ کرنے والے ایلیٹ فورس کے اہلکار کے خلاف کارروائی کی اطلاعات ہیں اور سناہے کہ اس کومعطل کردیا گیاہے ، جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایلیٹ فورس کے اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ، ہم اتنے چھوٹے دل کے لو گ نہیں ہیں کہ سلیوٹ کرنے پر کسی کے خلاف کارروائی کریں۔

مزید :

قومی -