تحریک انصاف کی معاشی پالیسیاں ناکام،حکومت ٹیکس اصلاحات کے نام پرورلڈ بنک سے 40کروڑ ڈالر قرضہ لینے کیلئے مذاکرات کررہی ہے :سکندر حیات شیرپاؤ 

تحریک انصاف کی معاشی پالیسیاں ناکام،حکومت ٹیکس اصلاحات کے نام پرورلڈ بنک سے ...
تحریک انصاف کی معاشی پالیسیاں ناکام،حکومت ٹیکس اصلاحات کے نام پرورلڈ بنک سے 40کروڑ ڈالر قرضہ لینے کیلئے مذاکرات کررہی ہے :سکندر حیات شیرپاؤ 

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی وطن پارٹی کے رہنمااور سابق سینئرصوبائیوزیر  خیبر پختونخوا سکندر حیات خان شیرپاؤنے حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکس سسٹم میں اصلاحات کے نام پرورلڈ بنک سے 40کروڑ ڈالر مزید قرضہ لینے کیلئے مذاکرات کررہی ہے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر حیات شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ حکمران ائی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے اشاروں پرمہنگائی اور مختلف ٹیکسوں میں اضافہ کر رہے ہیں،عوام پہلے ہی مہنگائی اور دیگر مختلف مسائل سے دوچار ہیں اور اس قسم کے اقدامات سے ان کی پریشانیاں مزید بڑھے گی۔انھوں نے کہا کہ عوام نے اس امید پر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا کہ وہ ان کو ریلیف فراہم کریں گے لیکن حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے عوام کے توقعات اور امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا۔انھوں نے مزید کہاکہ قرضے لینے سے ملک کی معیشت بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہو گی کیونکہ نام نہاد مالیاتی پیکج کے ساتھ درپردہ شرائط معیشت کیلئے زہر قاتل ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...