”این آر او کے حوالے سے ایک حکومتی وزیر نے مجھے بتایا ہے “:حبیب اکرم کے انکشاف نے حکومت کی پریشانی کوعیاں کردیا

”این آر او کے حوالے سے ایک حکومتی وزیر نے مجھے بتایا ہے “:حبیب اکرم کے انکشاف ...
”این آر او کے حوالے سے ایک حکومتی وزیر نے مجھے بتایا ہے “:حبیب اکرم کے انکشاف نے حکومت کی پریشانی کوعیاں کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کسی صورت بھی نواز شریف یا آصف زرداری سے این آر او نہیں کرنا چاہتی ، مجھے ایک وزیر نے خود بتایاہے کہ ہم پریشان ہیں کہ کہیں ہمیں پتہ ہی نہ چلے اور این آر او ہوجائے ، این آر او سے تحریک انصاف کو سیاسی طورپر بڑا نقصان ہوگا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف کسی صورت بھی نواز شریف اور آصف زرداری کے ساتھ این آر او نہیں کرناچاہتی ، تحریک انصاف کی حکومت سمجھتی ہے کہ اگر ایسا ہوا تو تحریک انصاف کو سیاسی طورپر بڑا نقصان ہوگا ،نوازشریف کی ہسپتال منتقلی کے حوالے سے جوچہ مگوئیاں شروع ہوئی ہیں ، اس کی ایک تاریخ ہے جس کی وجہ سے ایسی باتیں کی جاری ہیں ، آصف زرداری اور مشرف اس سے قبل ملک سے باہر براستہ ہسپتال گئے تھے اور نواز شریف کے ہسپتال جانے سے بھی ایسی باتیں ہی کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ کوئی این آر او نہیں ہو رہا البتہ قانون کی راستے پر چلتے ہوئے ان کوکوئی رعایت مل جائے تو یہ اوربا ت ہے ،پیپلز پارٹی نے وہ حکمت عملی اختیار کرلی ہے جو بیگم کلثوم نواز نے مشرف دور میں نواز شریف کے جیل میں جانے کے بعد اختیار کی تھی ، اس لئے پیپلز پارٹی دباﺅ بڑھاتی چلی جارہی ہے اور ان کو امید ہے کہ دباﺅ بڑھانے سے معاملات طے ہوجائیں گے ۔ ان کاکہنا تھا کہ این آر اوکو بلندی پر خود حکومت نے پہنچایاہے ، مجھے ایک وزیر نے خود بتایاہے کہ ہم پریشان ہیں کہ کہیں ہمیں پتہ ہی نہ چلے اور این آر او ہوجائے ۔

مزید :

قومی -