آئینی ماہر سعد رسول نے این آر او کے حوالے سے فواد چودھر ی کے کردار پر اہم بات کردی

آئینی ماہر سعد رسول نے این آر او کے حوالے سے فواد چودھر ی کے کردار پر اہم بات ...
آئینی ماہر سعد رسول نے این آر او کے حوالے سے فواد چودھر ی کے کردار پر اہم بات کردی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر سعد رسول نے کہاہے کہ این آر او کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ ایک ادارے سے ہوا تھا ، اس حوالے سے فوادچودھری اوور ایکٹ کررہے ہیں۔

دنیا نیو ز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ اس سے قبل جب بھی این آر اوہوا، وہ ایک ریاستی ادارے کے ساتھ ہوا ہے کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہوا تھا ، اس حوالے سے فواد چودھری اوور ایکٹ کررہے ہیں، تحریک انصاف اگر چاہے توکسی کو این آر او دے نہیں سکتی اور اگرنہ چاہئے تو کسی این آر او سے روک نہیں سکتی ۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا کام ہے کہ حکومت وقت پر تنقید کرے ، میڈیا نے اس سے قبل پرویز مشرف ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں پر تنقید کی ہے ، اب تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کی جارہی ہے ، تحریک انصا ف کے ساتھ یہ پہلی بار ہواہے کیونکہ وہ حکومت میں ہے اور اس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

مزید : قومی


loading...