’’ عمران خان کے کرتوت گوربا چوف جیسے ہیں، زیرو کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والے بھی اب ۔۔۔ ‘‘ پی پی رہنما نفیسہ شاہ برس پڑیں

’’ عمران خان کے کرتوت گوربا چوف جیسے ہیں، زیرو کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والے ...
’’ عمران خان کے کرتوت گوربا چوف جیسے ہیں، زیرو کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والے بھی اب ۔۔۔ ‘‘ پی پی رہنما نفیسہ شاہ برس پڑیں

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سونامی کی تباہی کی علامتیں ظاہر ہورہی ہیں، عمران خان کے کرتوت گوربا چوف جیسے ہیں، زیرو کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والے بھی اب پریشان ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ صرف پانچ ماہ میں معیشت تباہ، زراعت برباد اور ادارے بدحال کر دئیے گئے ہیں،روپے کی بے قدری سے بیرونی قرض میں 1200ارب کا اضافہ ہوگیا ہے، کٹھ پتلی اینڈ فرینڈز نااہل اور جاہل ہیں،ملک تباہ کرکے ہر وقت مسخرہ پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں،حالت یہ ہے کہ کسی وزیر کے پاس حکومتی کارکردگی بیان کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں،ان کی بیان بازی صرف آصف زرداری اور حزب اختلاف کے خلاف رہتی ہے،وزراء ٹی وی پر آتے ہیں الزام تراشی، گالم گلوچ اور مسخری کرکے گوشہ گمنامی میں چھپ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک کے معاملات جادوگری سے نہیں چلتے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ کسانوں کو ریلیف ملے،انہیں فصل کی مناسب قیمت ملے تو جواب میں کہا جاتا ہے کہ حزب اختلاف این آراو مانگتی ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم عوام کو ایک کروڑ ملازمتیں دیں تو عوام سے روزگار چھینا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پچاس لاکھ بے گھر غریبوں کو گھر دئیے جائیں لیکن یہاں  تو عوام سے گھر کی چھت چھینی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم صرف پانچ ماہ کے دوران ہی بے نقاب ہو چکے ہیں اور یہ حقیقت کھل گئی ہے کہ کٹھ پتلی اینڈ فرینڈز منتخب ہو کر نہیں آئے بلکہ عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے لئے لائے گئے ہیں۔

مزید : قومی


loading...