دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، بابر اعظم نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے، وہ کام کردیا جس کے کئی کھلاڑی صرف سپنے ہی دیکھ سکتے ہیں

دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، بابر اعظم نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے، وہ کام کردیا جس کے ...
دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، بابر اعظم نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے، وہ کام کردیا جس کے کئی کھلاڑی صرف سپنے ہی دیکھ سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم نے شاندار 90 رنز سکور کیے تاہم وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر آﺅٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کے 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنر آنے والے بابر اعظم نے کریز پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ انہوں نے 9 چوکوں کی مدد سے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی نویں نصف سنچری سکور کی ۔ ففٹی بنانے کے بعد بھی بابر اعظم کے بلے نے رنز اگلنے بند نہیں کیے ۔ انہوں نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر پاکستان کو یقینی فتح کے قریب پہنچادیا۔ انہوں نے حسین طلعت کے ساتھ مل کر 102 رنز کی زبردست پارٹنر شپ قائم کی۔ بابر اعظم 90 رنز سکور کرکے ہینڈرکس کی گیند پر جونیئر دلا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

بابر اعظم کی اننگ کی سب سے دلچسپ بات ان کی ہیٹ ٹرکس کی ہیٹ ٹرک ہے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 3 بار چوکوں کی ہیٹ ٹرک کی۔

مزید :

کھیل -