ماضی کی طرح سٹیبلشمنٹ کارویہ منتقمانہ نہیں، نواز شریف کے حوالے سے انڈر سٹینڈنگ موجود ہے :ہارون الرشید

ماضی کی طرح سٹیبلشمنٹ کارویہ منتقمانہ نہیں، نواز شریف کے حوالے سے انڈر ...
 ماضی کی طرح سٹیبلشمنٹ کارویہ منتقمانہ نہیں، نواز شریف کے حوالے سے انڈر سٹینڈنگ موجود ہے :ہارون الرشید

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ ماضی کی طرح سٹیبلشمنٹ کارویہ منتقمانہ نہیں اور نہ ن لیگ میں کوئی تاب ہے ، بیچ میں عمران خان کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑ دیتے ہیں، لگتاہے کہ نواز شریف کے حوالے سے کوئی نہ کوئی انڈر سٹینڈنگ ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ مجھ سے کسی نہ مشورہ نہیں کیا نہ نواز شریف نے پوچھا، نہ سٹیبلشمنٹ اورنہ ہی عمران خان نے مشورہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ استعفیٰ دے دیں گے اورپھر وہ بساط الٹانے نکل کھڑے ہوئے ، جی ٹی روڈ کی تقریروں کے بعد کیا ہوا ؟ ان کا لب و لہجہ کیسے بدلا اور مستقبل کی عظیم رہنماخاموش کیوں ہوگئیں ؟

انہوں نے کہا کہ ایک بات بالکل واضح ہے کہ ماضی کی طرح سٹیبلشمنٹ کارویہ منتقمانہ نہیں اور نہ ن لیگ میں کوئی تاب ہے ، بیچ میں عمران خان کوئی شوشہ چھوڑ دیتے ہیں، لگتاہے کہ نواز شریف کے حوالے سے کوئی نہ کوئی انڈر سٹینڈنگ ہے،یہ بات طے ہے کہ نواز شریف پیسہ نہیں دیں گے کیونکہ ان کی جانب سے کبھی کھانے کا بل نہیں دیا گیا ، پیسہ وہ کہاں سے دیں گے ؟ یہ ہوسکتاہے کہ عدالت ان کوکوئی راستہ دے دے ، وہ ابھی مزاحمت بھی کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید جیسی زبان استعمال کررہے ہیں ، ان کے بارے میں تو کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس سے قبل میں ان کے بارے میں اپنے ایک کالم میں ایک حدیث کا حوالا دے چکاہوں۔

مزید : قومی


loading...