مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر اپوزیشن کو تحفظات ہیں تو یہ کام کرلے :مشیر تجارت عبد الرزاق نے بڑی پیشکش کردی

مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر اپوزیشن کو تحفظات ہیں تو یہ کام کرلے :مشیر تجارت عبد ...
مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر اپوزیشن کو تحفظات ہیں تو یہ کام کرلے :مشیر تجارت عبد الرزاق نے بڑی پیشکش کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داﺅد نے کہاہے کہ میرا ڈیسکون کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ، صرف حصہ دار ہوں ، مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر اپوزیشن کو تحفظات ہیں تو کمیٹی بنا کر تفتیش کروا لے ، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد نے کہا کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے میں فائدہ بھی ہوسکتا ہے اور نقصان بھی ہو سکتاہے ، میں نے یہ ٹھیکہ حاصل کرنے کیلئے کوئی حکومتی اثر و رسوخ استعمال نہیں کیا ، میں شہبازشریف کے بیان کے مطابق تیار ہوں کہ اس معاملے پر کمیٹی بنائی جائے اور اس کی تفتیش کرلی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیسکون کمپنی میں میرے شیئرز ضرور ہیں لیکن میرا ڈیسکون سے کو ئی تعلق نہیں ہے ، اگر اپوزیشن کوا س پر تحفظات ہیں تو وہ کمیٹی بنا کر اس کی تفتیش کروائے ، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، ڈیسکون کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراﺅنہیں ہے ، میں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشیر بننے سے پہلے ہی بتا دیاہے تھا کہ یہ مسئلہ آسکتا ہے ، ابھی ڈیسکون کو مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ نہیں ملا صرف بڈ نگ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

مزید : قومی


loading...