ہم تناؤ اورلڑائی نہیں چاہتے ،کشمیر متنازع معاملہ ،بیٹھ کر بات کرنے کے لیے تیار ہیں:شاہ محمود قریشی

ہم تناؤ اورلڑائی نہیں چاہتے ،کشمیر متنازع معاملہ ،بیٹھ کر بات کرنے کے لیے ...
ہم تناؤ اورلڑائی نہیں چاہتے ،کشمیر متنازع معاملہ ،بیٹھ کر بات کرنے کے لیے تیار ہیں:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے، ہم تناؤ اورلڑائی نہیں چاہتے، کشمیر متنازع معاملہ ہے ،اس پر بیٹھ کر بات کرنے کے لیے تیار ہیں،جمہوریت میں فیصلہ کن قوت عوام ہوتی ہے،نواز شریف کے ساتھ ڈیل کا مجھے علم نہیں ہے، مسئلہ کشمیر قومی مسئلہ ہے اور اس ایشو پر پاکستان کی تمام جماعتوں کا موقف ایک ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق  کی پامالی کی اقوام متحدہ کی رپورٹ موجود ہے، پاکستان پر امن ملک ہے، ہم کوئی بگاڑ ، تناؤ اور لڑائی نہیں چاہتے،کشمیر متنازع معاملہ ہے اس پر بیٹھ کر بات کرنے کے لیے تیار ہیں،دیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہاں ہونے والی خلاف ورزیوں کی دنیا کے کس مہذب معاشرے میں اجازت ہے،پلیٹ گنز کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے ،یہ کیوں ہو رہی ہیں ،اگر ہو رہی ہیں تو دنیا خاموش کیوں ہے؟انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے تین فریق ہیں ،مجھے تعجب ہوتا ہے کہ جب میں اس مسئلہ کے سب سے اہم فریق سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق ،یاسین ملک سمیت دیگر حریت قیادت سے رابطہ کروں تو بھارتی دفتر خارجہ معترض ہوتا ہے ،آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم کی آمد پر مکمل شٹر ڈاؤن تھا ،کیا یہ  مکمل ہڑتال اور شٹر داؤن پاکستان نے  ارینج کیا تھا ؟یہ کشمیریوں کے جذبات تھے جس کا انہوں نے عملی مظاہرہ کیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کا مجھے علم نہیں ہے،جمہوریت میں فیصلہ کن قوت عوام ہوتی ہے،لندن کسی کی ذات پر تنقید کرنے نہیں بڑے مقصد کے لیے آیا ہوں،ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم یک نکاتی ایجنڈے پر یہاں آئے ہیں۔واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 5 فروری کو ’’ یوم یکجہتی کشمیر‘‘سے متعلق مختلف  تقریبات میں شرکت کے لئے لندن پہنچے ہیں جبکہ وہ برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم  میں ’’انٹرنیشنل کشمیرکانفرنس‘‘ سے خطاب کے علاوہ اسی روز ورلڈ اوورسیزکانگریس سے بھی خطاب کریں گے  ۔یہ بھی یاد رہے کہ5 فروری  کو  بھارتی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -