پاکستان نے کتنے سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز ہاری؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پاکستان نے کتنے سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز ہاری؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی
پاکستان نے کتنے سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز ہاری؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  


جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انتہائی بھونڈے طریقے سے ہارنے کے بعد سیریز گنواچکا ہے، اور ایسا ڈھائی سال بعد ہوا ہے جب پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارا ہے۔

جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریزمیں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ گزشتہ ڈھائی سال کے عرصے میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب دنیا کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم کوئی سیریز ہاری ہے۔ اس سے قبل پاکستان مسلسل 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتوحات سمیٹ چکا ہے۔

اس میچ میں شکست کے ساتھ نہ صرف پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میں طویل عرصے سے قائم سحر ٹوٹ گیا ہے بلکہ قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ سے خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ اس سے قبل پاکستان کو ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں بھی شکست دے چکا ہے۔

مزید : کھیل


loading...