ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے سردار یار محمد رند کی ملاقات ،بلو چستان کی تعمیر وترقی کے لیے ملکر کا م کر نے کے عزم کا اظہا ر

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے سردار یار محمد رند کی ملاقات ،بلو چستان کی تعمیر ...
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے سردار یار محمد رند کی ملاقات ،بلو چستان کی تعمیر وترقی کے لیے ملکر کا م کر نے کے عزم کا اظہا ر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قا سم خان سوری سے پا کستان تحریک انصاف بلو چستان کے صدر سردار یا ر محمد رند نے ان  کی رہا ئش گا ہ پر ملا قات کی ہے،دونوں رہنماؤں نے بلو چستان کے عوام کودرپیش مسائل اور صوبے کی تعمیر وترقی سمیت ملک کی سیا سی و معا شی صورتحال اور با ہمی دلچسپی کے دیگر امو ر پر تبا دلہ خیا ل کیا۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور سردرا یار محمد رند  نے ملاقات میں وزیر اعظم عمرا ن خان کی قیا دت میں صوبے کی تعمیر وترقی اورعوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ملکر کا م کر نے کے عزم کا اظہا ر کیا ۔اس مو قع پر ڈپٹی سپیکر نے بلو چستان میں پا کستان تحریک انصاف کو فعا ل اور مضبوط بنانے میں سردار یا ر محمد رند کی کا وشوں کو سرا ہتے ہوئے  کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلو چستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور صوبے سے غر بت ،پسما ندگی،بے روزگاری اور نا خو اندگی کا خاتمہ کر کے اسے ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لا نا چا ہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان پر قا بو پا نے کے لیے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے ضروری ہے،مو جو دہ حکومت سے عوام کو بہت زیا دہ تو قعات وا بستہ ہیں جن پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت اور ملکر کا م کر نے کی ضرورت ہے۔سردار یا ر محمد رند نے ڈپٹی سپیکر کو بلو چستان میں وفا قی حکومت کی طرف سے جا ری ترقیا تی منصوبوں سے آگاہ کر تے ہو ئے اس اعتما د کا اظہا ر کیا کہ مو جو دہ دور حکومت میں بلو چستان کی محرومیوں کا خاتمہ ہو گا اور صوبے میں ترقی و خو شحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہو ں نے بلو چستان میں تحریک انصاف کو فعا ل اور مضبوط جما عت بنا نے کے لیے اس کی تنظیم سازی کے لیے اٹھا ئے گئے اقدا ما ت سے بھی آگا ہ کیا۔سر دار یا ر محمد رندنے ڈپٹی سپیکر سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہا ر تعزیت اور مرحومہ کے درجا ت کی بلند ی کے لیے فا تحہ خوانی کی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...