وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو انتہائی بدنما جانور قراردیدیا

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو انتہائی بدنما جانور ...
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو انتہائی بدنما جانور قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ آج گیس مہنگی ہے ، حج پر سبسڈی نہیں دی جارہی تو یہ سابق حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے ، یہ دو جونکیں جوعوام کے ساتھ دس سال چمٹی رہی ہیں اورعوام کاجولہو پیاہے ، اس کی تکلیف اب ہورہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف اگر بیمار ہیں تو علاج ان کاحق ہے لیکن جیل میں ایک غریب آدمی بھی بیمار ہے تو علاج اس کاحق ہے ، سوال یہ ہے کہ کیا ہمارا میڈیا ایک عام آدمی کے ساتھ بھی اتنی ہمدردی رکھتاہے جس طرح نواز شریف کے ساتھ کی جا رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ حقیقت سے انکاری ہیں، ان کو پتہ نہیں کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟اگر آج گیس مہنگی ہے ، حج پر سبسڈی نہیں دی جارہی تو یہ سابق حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے ، یہ دو جونکیں جوعوام کے ساتھ دس سال چمٹی رہی ہیں اورعوام کاجولہو پیاہے ، اس کی تکلیف اب ہورہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بیوقوف نہیں ہیں، ہم بر آمدات میں اضافہ کررہے ہیں اورمنی لانڈرنگ کوروک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے حج کے ٹیکسز میں اضافہ کیا ہے، اس لئے حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے ، حج سبسڈی ختم کرنے پر وہ لوگ بھی اعتراض کررہے ہیں جن کو محلے کی مسجد کے محل وقوع کابھی پتہ نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -