پاکستانی ٹیم کے میچ ہارنے کی اصل وجہ صدر مملکت عارف علوی نے ڈھونڈ نکالی

پاکستانی ٹیم کے میچ ہارنے کی اصل وجہ صدر مملکت عارف علوی نے ڈھونڈ نکالی
پاکستانی ٹیم کے میچ ہارنے کی اصل وجہ صدر مملکت عارف علوی نے ڈھونڈ نکالی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیم مسلسل 11 سیریز جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہار گئی ہے جس کے باعث پاکستانی غم میں مبتلا ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگ بابر اعظم کی زبردست اننگ کے باوجود میچ ہارنے کی مختلف وجوہات بیان کر رہے ہیں لیکن ایسے میں صدر مملکت عارف علوی نے سب سے زبردست تجزیہ کیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ایک ٹویٹ میں گرین شرٹس کے میچ ہارنے کا ذمہ دار باﺅلرز اور بلے باز دونوں کو ہی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری باﺅلنگ کی باری آئی تو ہمارے گیند باز آہستہ گیندیں نہیں کراسکے جس کے باعث زیادہ رنز بنے ۔ صدر مملکت نے ایک مخصوص بلے باز کا نام لیے بغیر قرار دیا کہ اس نے بہت سلو بیٹنگ کی جس کی وجہ سے پاکستان میچ ہار گیا۔ اس سے قبل شعیب ملک بھی میچ کی اختتامی تقریب کے دوران اسی قسم کے تاثرات کا اظہار کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقن باﺅلرز نے گرین شرٹس کی اکثر وکٹیں آہستہ گیندیں پھینک کر حاصل کی ہیں ۔ آخری 2 اوورز میں پاکستان نے 4 وکٹیں گنوائیں اور جیتا ہوا میچ ہار گیا، ان گیندوں کا جائزہ لیا جائے توصدر مملکت کا تجزیہ بالکل درست معلوم پڑتا ہے۔ اسی طرح بیٹنگ کے شعبے میں حسین طلعت نے انتہائی سلو بلے بازی کی ، انہوں نے 41 گیندوں پر 55 رنز سکور کیے جو میچ کی پوزیشن اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے حوالے سے بہت سلو بیٹنگ تھی۔

مزید : کھیل


loading...