”یہ سٹریس مجھے مار دے گا“

”یہ سٹریس مجھے مار دے گا“
”یہ سٹریس مجھے مار دے گا“

  


ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے اور ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے قومی کرکٹ ٹیم کے میچ ہارنے پر انتہائی دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔

قومی ٹیم جیتا ہوا میچ ہاری تو تمام پاکستانیوں کی طرح علی ترین کا بھی دل ٹوٹ گیا۔ اپنی مایوسی کا اظہار کرنے کیلئے انہوں نے ٹوئٹر کا رخ کیا اور لکھا ”یہ سٹریس مجھے مار دے گا“۔ عمومی طور پر اس طرح کے سٹیٹس انتہائی دل شکستہ لوگوں کی جانب سے لکھے جاتے ہیں، بعض لوگ اس طرح کے سٹیٹس دینے کے بعد خود کشی بھی کرلیتے ہیں لیکن اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ علی ترین کسی نفسیاتی مسئلے کا شکار یا گھریلو پریشانی سے دوچار ہیں تو ذرا حوصلہ رکھیں کیونکہ انہوں نے یہ بات مذاق میں کہی ہے۔

ان کے یہ بات کہنے کی بھی دلچسپ وجہ ہے کیونکہ کچھ روز پہلے پاکستانی گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر (مذاق رات کا ڈی جے) نے ذہنی پریشانی کے باعث اس قسم کا سٹیٹس دیا تھا۔ علی ترین نے انہی کا ڈائیلاگ کاپی کیا ہے، اس سے پہلے وہ عمران خان کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’گھبرانا نہیں ہے‘ بھی استعمال کرتے رہتے ہیں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں علی ترین نے کہا کہ عثمان شنواری کی جانب سے پھینکا گیا آخری اوور بھاری پڑ گیا۔ خیال رہے کہ عثمان شنواری نے آخری اوور میں 29 رنز دیے تھے۔

مزید : کھیل


loading...