سعید غنی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی صدارت سے مستعفی

سعید غنی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی صدارت سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرسعید غنی نے صدارت سے استعفیٰ دے دیا،وزیربلدیات سندھ نے استعفیٰ بلاول بھٹوکو بجھوادیا ہے۔ کراچی ڈویژن کی تنظیم نو تک چیئرمین پیپلزپارٹی نے سعید غنی کا استعفیٰ منظورنہ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔بلاول بھٹو نے سعید غنی کو ہدایت کی ہے کہ آپ تنظیم نو تک صدررہینگے، وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے بلدیاتی وزیربننے کے بعد پارٹی چیئرمین کو استعفیٰ دیا تھا۔چیئرمین نے اب تک قبول نہیں کیاپیپلزپارٹی کی جانب سے سعید غنی کے استعفے کے بعد پیپلزپارٹی کی طرف سے کراچی ڈویژن کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے پر غورکیا جارہا ہے، صدر جنرل سیکریٹری کے عہدے ختم کرکے 8یا10رکنی ڈویڑنل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے کمیٹی میں کراچی کے چھ اضلاع سے ایک ایک ممبر اورکچھ سابقہ عہدیداران کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے،حتمی فیصلہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کریں گے۔
سعید غنی

Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ آخر -