سالانہ 50ارب کی گیس چوری ہوتی ہے ،ملک چلانے کیلئے عوام کو بوجھ برداشت کرنا پڑیگا ،وزیر پٹرولیم

سالانہ 50ارب کی گیس چوری ہوتی ہے ،ملک چلانے کیلئے عوام کو بوجھ برداشت کرنا ...

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اعتراف کیا ہے کہ گیس قیمت میں اضافے سے تمام لوگ متاثر ہوئے ہیں ، پانچ سال میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا ، مجبوری میں قیمت بڑھانا پڑی ،ملک چلانا ہے تو عوام کو بوجھ بر داشت کر نا پڑیگا ،عوام کیلئے مشکل ہے،جن کے بل 20 ہزار سے زائد ہیں ان کی چار اقساط کی جائیں گی،آئندہ سال حالات بہتر ہوں گے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور وزیراعظم کے مشیر افتخار(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

درانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گیس قیمت میں اضافے سے تمام لوگ متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے پانچ سال میں گیس قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ گیس کمپنیوں کو 154 ارب روپے کا خسارہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ گیس چوری 50 ارب روپے سالانہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی لے کر سستی گیس بیچی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ سالانہ 487 ارب روپے کی گیس خریدی جاتی تھی جو 337 ارب روپے کی بیچی جا رہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کرائسس کو حل کرنے کیلئے مقامی تیل و گیس کی تلاش تیز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے افسوس ہے کہ عوام کیلئے مشکل ہے،جن کے بل 20 ہزار سے زائد ہیں ان کی چار اقساط کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ سوئی کمپنیوں کے دفاتر ہفتہ اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...