نواز شریف کا علاج بہترین ہسپتال میں کیا جانا چاہیے ، آصف کرمانی

نواز شریف کا علاج بہترین ہسپتال میں کیا جانا چاہیے ، آصف کرمانی

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رپورٹوں کی روشنی میں ان کا علاج دل کے بہترین ہسپتال میں کیا جانا چاہیے ۔ نواز شریف کے چاہنے والے کروڑوں عوام حکومت کے سست اور غیر ذمہ دارانہ رویہ پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں ، ہر انسان کی طرح نواز شریف ہمارے لئے بہت قیمتی ہیں ۔ نواز شریف کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آتی ہے ۔

آصف کرمانی

مزید : صفحہ آخر


loading...