طالبان سے دشمنی کم کرنے پر اتفاق متوقع، مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، امریکہ کا اعتراف
کابل(نیوزایجنسیاں) امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوئی مگر وہ طالبان سے دشمنی کو کم کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے پر پہنچ جائیں گے تاہم انہوں نے اس میں کتنا وقت لگے گا یہ نہیں بتایاہے،طالبان کیساتھ مذاکرات کی قیادت کرنیوالے امریکی نمائندہ خصوصی نئے مذاکرات اور معاہدے کیلئے کابل پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان صدر کے ترجمان نے کہاکہ زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔امریکی نمائندے نے اشرف غنی کو بتایا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی ہے مگر وہ طالبان سے دشمنی کو کم کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے پر پہنچ جائیں گے تاہم انہوں نے اس میں کتنا وقت لگے گا یہ نہیں بتایا۔
امریکی اعتراف