پاکستان کا چین کیلئے فضائی آپریشن آج سے بحال

      پاکستان کا چین کیلئے فضائی آپریشن آج سے بحال

  



کراچی (آئی این پی)پاکستان نے چین کیلئے پروازیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا،آج بروز پیر سے پاکستان اور چین سے براست فضائی آپریشن شروع ہو گا،بیجنگ سے کل9 بجے چائنہ ائیر کی پرواز پاکستان پہنچے گی،پاکستان نے چین کے لئے 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کیا تھا کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔اتوار کو سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کے لئے پروازیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔آج پاکستان اور چین سے براست فضائی آپریشن شروع ہو گا بیجنگ سے کل9 بجے چائنہ ائیر کی پرواز سی زیڈ 6007 آرمچی سے پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان نے چین کے لئے 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ بین الاقوامی آمد لانچ پر ڈیوٹی کے دوران ماسک اور دستانے کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ ائیر پورٹ پر جراثیم کش سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

پاکستان فیصلہ

مزید : صفحہ اول